آج مادر ملت فاطمہ جناح کی 53ویں برسی ہے

Fatima Jinnah Mother Of Nation
آج مادر ملت فاطمہ جناح کی 53ویں برسی ہے

ملک بھر میں عقیدت و احترام سے مادر ملت فاطمہ جناح کی 53ویں برس آج منائی جارہی ہے۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح یوں تو قائد اعظم محمد علی جناح یعنی اپنے بھائی سے 17 سال چھوٹی تھی مگر اپنے بھائی کے ساتھ انہوں نے ہر سعی می بھر پور ساتھ دیا۔1919 میں کلکتہ سے انہوں نے ڈینٹل سرجن کی ڈگر حاصل کرنے کے بعد اپنے بھائی کے ساتھ قیام پاکستان کی جدوجہد میں نمایاں کردار ادا کیا۔

محترمہ فاطمہ جناح کا کردار قیام پاکستان کی جدو جہد میں اس لیئے بھی نمایاں ہے کہ انہوں نے بطور خاتون اس تحریک کو بھر پور چلایا بلکہ اپنے ساتھ دیگر خؤاتین کو بھی سیاسی اور اپنے حق کے حصول کے لیئے خواتین کو ہمت و استقامت کا درس دیا اور انہیں متحرک کیا۔

فاطمہ جناح کی خدمات کے عوض قوم نے آپ کو ’مادر ملت‘ اور ’خاتون پاکستان‘ کے خطاب سے نوازا۔

سابق صدر ایوب خان نے نے جب 1965 میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا تو فاطمہ جناح کو حزب اختلاف کی تمام جماعتوں نے اپنا مشترکہ امیدوار نامزد کیا تاہم وہ سرخرو نا ہو پائیں۔

محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث خالق حقیقی سے جاملیں۔

تبصرے