سپریم کورٹ: وزیر ریلوے ایک لاکھ ملازمین کو کہاں بھرتی کرینگے ؟

سپریم کورٹ: وزیر ریلوے ایک لاکھ ملازمین کو کہاں بھرتی کرینگے ؟
سپریم کورٹ: وزیر ریلوے ایک لاکھ ملازمین کو کہاں بھرتی کرینگے ؟

سپریم کورٹ میں ریلوے خسارہ ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔جس میں سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے کی جانب سے بھرتیوں کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں ریلوے خسارہ از خود نوٹس کی کی سماعت ہوئی۔سماعت میں چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ریلوے میں پہلے ہی 77 ہزار ملازمین ہیں اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں ایک لاکھ مزید بھرتیاں کریں گے۔بتایا جائے یہ ایک لاکھ کہاں بھرتی کریں گے؟

جس پر ایڈشنل اٹارنی جنرل نے کہا وفاقی وزیر ریلوے سے اعداد و شمات میں غلطی ہوگئی

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹریز ریلوے سے کہا کہ آپ سبھی سے ریلوے نہیں چل رہی لگتا ہے  ریلوے کے سیکرٹری، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑنا گا۔

تبصرے