پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کرتے ہیں،امریکہ

US Suspends PIA Entry in USA
پی آئی اے کا خصوصی اجازت نامہ منسوخ کرتے ہیں،امریکہ

یورپ کے بعد امریکہ نے بھی پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹرحکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی آئی اے کا امریکہ میں جاری کردہ خصوصی اجازت نامہ منسوخ کردیا گیا ہے۔امریکی ادارے کے مطابق یہ فیصلہ فلائٹس کی سیفٹی اور تشویش ہونے پر لگائی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق پابندی کی بنیادی وجہ پاکستانی پائلٹس کے لائسنس مشکوک قرار دیا جانا ہے۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پابندی کے بعد  پی آئی اے امریکا کیلئے اپنی پروازیں نہیں چلاسکےگی اور یہ پابندی پی آئی اےکی ہرقسم کی پروازوں پرلگائی گئی ہے

تبصرے