عمران خان پانچ سال پورے کریں گے،ٹی وی پراگرامزآدھے سے زیادہ ختم ہونگے،شیخ رشید

عمران خان پانچ سال پورے کریں گے،ٹی وی پراگرامزآدھے سے زیادہ ختم ہونگے،شیخ رشید
عمران خان پانچ سال پورے کریں گے،ٹی وی پراگرامزآدھے سے زیادہ ختم ہونگے،شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ صاحب اور عمران خان نے چین میں ایم ایل ون کے لیے محنت کی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس ماہ ایکنک سے ایم ایل ون پاس ہو جائے گا ۔ایم ایل ون کی مکمل تعمیر کے بعد ہی ریلوے حادثات ختم ہونگے۔شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون پر کوئی ریلوے کراسنگ نہیں ہوگی، سات گھنٹے میں کراچی سے لاہور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال ایم ایل ون پر کام شروع ہو جائے گا

انہوں نے کہا کہ ریلوے کا تمام ڈھانچہ نیا بننے جا رہا ہے، ایم ایل ون ہی بعد میں بلٹ ٹرین ٹریک بن جائے گا، ڈیڑھ لاکھ افراد اس پر کام کریں گے۔شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون کی تعمیر میں 90 فیصد لیبر پاکستان کی ہوگی جبکہ دس فیصد انجینئرز چین سے آئیں گے۔وفاقی وزیر ریلوے نے دعوی کیا کہ ریلوے انقلاب کی طرف جارہی ہے ایم ایل ون نو بلین کا ٹھیکہ ہے جس سے ریلوے کا نظام منظم ہوگا۔ملکی سیاست پر با ت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے، اپوزیشن میں ٹاک شو کرنے کے علاوہ کوئی سکت نہیں ہے۔ الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گی اور ٹی وی پروگرامز بھی آدھے سے زیادہ ختم ہو جائیں گے۔

تبصرے