عمران خان بتا سکتے ہیں وہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟اہلیہ فائز عیسی

عمران خان بتا سکتے ہیں وہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟اہلیہ فائز عیسی
عمران خان بتا سکتے ہیں وہ کتنا ٹیکس دیتے ہیں؟اہلیہ فائز عیسی

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ مسز سرینا عیسیٰ نے کہا ہے کہ انہیں مسلسل ہراساں کیا جا رہا اور جھوٹے پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، ایک سال سے ان کے ساتھ کسی کرمنل جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔

جاری کیے گئے ایک بیان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ مسزسرینا عیسٰی نے کہا ہے کہ یہ کہا گیا کہ انہوں نے 25 جون کو ٹیکس حکام کے نوٹس وصول نہیں کیے جبکہ 25 جون کو انکے والد کا انتقال ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس جھوٹ کوبنیاد بناکرتذلیل کی غرض سے نوٹس گیٹ پر چسپاں کیے گئے، جبکہ وہ اپنی تمام تفصیلات ایف بی آر کو فراہم کر چکی ہیں۔

مسز سرینا عیسٰی نے کہا کہ ان پر عمران خان کے ساتھی میڈیا پر آکر کردار کشی کرتے ہیں، کیا ایف بی آر عمران خان سے پوچھ سکتا ہے کہ وہ مجھ سے کم ٹیکس کیوں دیتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ ان سے سے کم ٹیکس دینے والے عمران خان کس طرح 300 کنال پر مشتمل جائیدادیں رکھ رہے اور ان کا خرچ برداشت کرتے ہیں؟مسز سرینا عیسیٰ نے کہا کہ کیا ایف بی آر یہ پوچھ سکتا ہے کہ عمران خان، شہزاد اکبر، فروغ نسیم، انور منصور خان نے کیسے غیر قانونی طور پر میرے ٹیکس ریکارڈ حاصل کیے؟مسز سرینا عیسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کو ہر روز بتایا جاتا ہے کہ حکومت مدینہ کی ریاست کے لیے کوشاں ہیں، کیا عمران خان اور ان کے قریبی ساتھی بتائیں گے کہ انہوں نے اور ان کی بیگمات نے کتنا ٹیکس دیا ہے؟

تبصرے