وزیر اعظم عمران خان کا لوکسٹ سینٹر کا دورہ،موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا

وزیر اعظم عمران خان کا لوکسٹ سنٹر کا دورہ
وزیر اعظم عمران خان کا لوکسٹ سنٹر کا دورہ

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزیر فخر امام اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم کو ملک بھر میں ٹڈیوں کی موجودہ صورتحال اور ان کے تدارک کے لیے جاری کوششوں پر بریفنگ دی گئی۔عمران خان نے حکام کو ٹڈیوں کے خاتمے کی کوششوں کو بھرپور انداز میں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔دوسری جانب نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر کی جانب سے ٹڈی دل پر غیرملکی سفارتکاروں کو بریفنگ دی گئی ہے۔

تبصرے