پنجاب:عید پر کوئی تفریح مقامات نہیں کھولیں گے

پنجاب:عید پر کوئی تفریح مقامات نہیں کھولیں گے
پنجاب:عید پر کوئی تفریح مقامات نہیں کھولیں گے

پنجاب کی جانب سے عید پر تفریحی مقامات کھولنے اور نہ کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید پر تفریحی مقامات نہیں کھولیں جائیں گے ۔یہ فیصلہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے۔اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور اسمارٹ لاک ڈائون کا جائزہ بھی لیا گیا

اسکول کھولنے اور امور چلانے سے متعلق فیصلے

وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اسکول کھولنے اور اسکول کے امور سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں سکولوں کو دو شفٹوں میں چلانے پر بھی غور کیا گیاہر شفٹ میں ڈھائی گھنٹے کی کلاسز ہوں گی۔ سکولوں میں ہینڈ واش، ماسک اور دیگر ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اپوائمنٹ مینجمنٹ سسٹم کے تحت پراپرٹی، پروفشنل ٹیکس اور ایکسائز پرمنٹ کے اجرا کی اجازت دی جائے گی

تبصرے