تعمیراتی شعبے میں پیسہ لگائیں،ذرائع نہیں پوچھیں گے،وزیر اعظم

تعمیراتی شعبے میں پیسہ لگائیں،ذرائع نہیں پوچھیں گے،وزیر اعظم
تعمیراتی شعبے میں پیسہ لگائیں،ذرائع نہیں پوچھیں گے،وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے میں لوگ پیسہ لگائیں ان سے ذرائع آمدن نہیں پوچھا جائے گا

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت تعمیرات کی قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔اجلاس کے بعد وزیر اعظم نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو گھر دینے کی اس اسکیم میں آغاز میں بہت مشکلات کا سامنا رہا۔

انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں اس طرح کی اسکیم کبھی نہیں دی گئی جس میں لوگ سستے گھر بنا سکیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے کے لیئے 330 ارب رکھے ہیں لوگ آئیں اور اس سے مستفید ہو۔

وزیر اعظم کا میڈیا برینفگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اور تعمیراتی صنعت سے معیشت مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لئے 30 ارب کی سبسڈی دی جا چکی ہے۔ ہر گھر پر 3 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔ 10 مرلے کے گھر پر 7 فیصد جبکہ پانچ مرلے کے گھر پر 5 فیصد سود دینا پڑے گا۔ لوگ قرضوں کی قسطیں آسانی سے ادا کر سکیں گے۔

تبصرے