کراچی:کل سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم،اعلان کردیا گیا

کراچی:کل سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم،اعلان کردیا گیا
کل سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کل سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردی گئی ہے کل سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

کراچی میں بدترین لوڈ شیڈنگ کے خاتمے سے متعلق گورسندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں  وفاقی وزیر اسد عمر، فردوس شمیم، حلیم عادل، آفتاب صدیقی، میئر کراچی وسیم اختر اور کے الیکٹرک کے حکام شریک ہوئے۔اس موقع پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ شدید ہوتا جارہا ہے جسے ختم کریں گے ۔

گورنر سندھ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے گی۔اس موقع پر اسد عمر کا کہنا تھا کہ 2 سال بعد کراچی کو بجلی کی اضافی فراہمی 1350 میگاواٹ ہو جائے گی اور بجلی کی فراہمی میں ہر سال بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سوئی سدرن کی جانب سے کے الیکٹرک کو گیس سپلائی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور کے الیکٹرک کو گیس کی فراہمی بڑھا کر 290 ملین کیوبک فٹ کی جارہی ہے۔

تبصرے