کمیشن پر اجمل وزیر فارغ،فردوس عاشق اعوان کو کیوں نکالا؟یہ بھی بتادیں

کمشین پر اجمل وزیر فارغ،فردوس عاشق اعوان کو کیوں نکالا؟یہ بھی بتادیں
کمشین پر اجمل وزیر فارغ،فردوس عاشق اعوان کو کیوں نکالا؟یہ بھی بتادیں

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات اجمل وزیر کو ایک اشتہاری کمپنی سے کمیشن مانگنے پر فارغ کردیا گیا ہے۔اجمل وزیر کی آڈیو لیک ہوتے ہی ہیں وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے انہیں عہدے سے فارغ کردیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا اور کامران بنگش کو مشیر اطلاعات کا اضافی چارج کامران بنگش کو دیدیا گیا ہے۔

مشیر اطلاعات اجمل وزیر کے اس معاملے کے بعد سوشل میڈیا پر کافی بحث چھڑ گئی ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ خان صاحب کہتے تھے اوپر بندہ ٹھیک ہو نیچے ٹیم خود ٹھیک ہوجاتی ہے،اب جبکہ نیچے ٹیم خراب ہے تو کیا اوپر والا بندہ خراب نہیں کیا؟

ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ اجمل وزیر کو کمیشن لینے پر فارغ کیا گیا،مگر کیا حکومت بتا سکتی ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو کیوں ہٹایا گیا؟پانچ سال میں اس حکومت کا یہ حال ہے پانچ سالوں میں تو تاریخ رقم ہوجائے گی

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اب کامران بنگش کو اجمل وزیر کی جگہ لگا دیا گیا،ڈر یہ ہے کہ اب کامران بنگش کو بھی نہ ہٹا دیا جائے کیونکہ جو بھی محنتی کارکن وزیر اعلی کے نزدیک ہوتا ہے اسے ہٹا دیا جاتا ہے۔

تبصرے