بھارت میں 20 برس میں 12 لاکھ افراد سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہوئے،وجہ کیا ؟

Times of Malta India snake-bite
بھارت میں 20 برس میں 12 لاکھ افراد سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہوئے،وجہ کیا ؟

بھارت ان ممالک میں سے ایک جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد سانپ کے کاٹنے سے ہلاک ہوجاتی ہے اسکی وجہ بھارت کے متعدد ریاستوں میں طبی سہولیات کا فقدان ہونا ہے

ایک تحقیق کے مطابق بھارت میں گزشتہ بیس برسوں میں 12 لاکھ افراد بھارت میں ساپ کے کاٹنے سے ہلاک ہوئے۔تحقیق کےمطابق جو افراد سانپ کے ڈسنے سے ہلاک ہوئے انکی عمریں 30 سے 69 سال تک کی ہیں اور ایک چوتھائی بچے بھی ان میں شامل ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں رسل وائپر سانپ کے کاٹنے سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ماہرین کے مطابق رسل وائپر سانپ چوہے کھانا زیادہ پسند کرتا ہے اور عموما سانپ کی یہ نسل ایشیاء میں زیادہ پائی جاتی ہے

محقیقین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مون سون کے موسم میں سانپ کے کاٹنے سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کہتا ہے کہ لوگوں کو سانپ سے محفوظ رکھنے کے لیئے آگاہی دینا لازمی ہے۔

تبصرے