انسانی ہمدردی کی اعلی مثال،پولیس نے ڈاکو کے تمام بقایاجات خود ادا کردیئے

گوجرانوالہ پولیس نے انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کردی
گوجرانوالہ پولیس نے انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کردی

گوجرانوالہ میں ڈکیٹی کی انوکھی واردات دیکھنے کو آئی ہے پولیس نے ڈکیتی میں ملوث شخص کو گرفتار کر لیا جس نے برقعہ پہن کر ڈکیتی کی

اردو ٹرینڈز کے مطابق گوجرانوالہ میں ڈکیتی کی انواکھی واردات سامنے آئی۔جس میں ایک ملزم نے برقعہ پہن کر اپنے ہی مالک مکان کو لوٹ لیا ۔مالک مکان کی درخواست پو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عثمان کو گرفتار کرلیا ہے

پولیس کے مطابق ملزم نے تفتیش بھی بتایا کہ وہ دہی بھلے کی ریڑھی لگاتا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے اسمارٹ لاک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سے اسکا کوئی کام نہیں ہے۔جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھا

ملزم نے پولیس کو بتایا کہ گھر اور بچوں کے اخراجات اورگھر کا کرایہ دینے کے لیئے پیسے نہیں تھے یہ سوچ سوچ کر وہ ذہنی مریض بن رہا تھا

ملزم کے اس بیان کے بعد پولیس والوں کے دل دہل گئے اور پولیس اہلکاروں نے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ملزم کے سب بقایاجات خود ادا کردیئے۔

گوجرانوالہ پولیس نے انسانی ہمدردی کی اعلی مثال قائم کردی

تبصرے