شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ،4 جوان شہید

شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ،4 جوان شہید
شمالی وزیر ستان میں دہشتگردوں سے مقابلہ،4 جوان شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے مقابلے میں افواج پاکستان کے چار جوان شہید ہوگئے ہیں

پاک فوج کے تعلقات شعبہ عامہ کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کی معلومات پر شمالی وزیر ستان کے علاقے بویا میں آپریشن کیا گیا ۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کی اس دوران دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد مارے گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلے میں افواج پاکستان کے چار جوان بھی شہید ہوگئے۔شہید ہونے والوں میں  سپاہی محمد اسماعیل خان، سپاہی محمد رضوان خان، سپاہی محمد شہباز یاسین اور سپاہی راجا وحید احمد شامل ہیں

تبصرے