اسلام آباد میں کورونا کیسز میں کمی ہونے لگی

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں کمی ہونے لگی
اسلام آباد میں کورونا کیسز میں کمی ہونے لگی

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے وار تھمنے لگے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مریض تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں


ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد زعیم ضیاءکا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی ہونے لگی ہے۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں 80 فیصد کورونا مریض صحتیاب ہو چکے ہیں اور 24 جون کے بعد سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ اسلام آباد میں کیسوں کی مجموعی تعداد 14ہزار دو سودو ہے ۔ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ابتک گیارہ ہزار تین سو بتیس مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ اسلام آباد میں ایکٹیو کیسز کی تعداد دو ہزار سات سو سترہ ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد میں 94 نئے کیس سامنے آئے اور گزشتہ گھنٹوں میں 222 مریض ڈسچارج ہوئے ۔ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں اس مہلک وباءسے 1558افراد جان کی بازی بھی ہار گئے ہیں۔

تبصرے