محرم الحرام میں جلوس و مجالس سے متعلق ایس او پیز جاری کردیئے گئے

محرم الحرام میں جلوس و مجالس سے متعلق ایس او پیز جاری کردیئے گئے
محرم الحرام میں جلوس و مجالس سے متعلق ایس او پیز جاری کردیئے گئے

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت محرم الحرام میں مجالس و جلوس سے متعلق ایس او پیز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں محرم الحرام سے متعلق ایس اوپیز جاری کردیئے گئے

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت محرم الحرام میں مجالس و جلوس سے متعلق ایس او پیز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔اجلاس میں گورنر پنجاب،شیعہ علماءکونسل کے رہنماءعلامہ عارف واحدی اور متحدہ مجلس مسلمین کے چئیرمین راجہ ناصر عباس اور دیگر علماءکرم نے شرکت کی۔اجلاس میں صدر پاکستان نے ماہ رمضان میں کورونا سے متعلق ایس او پیز پر عمل در آمد کویقینی بنانے پر علمائے کرام کا شکریہ بھی ادا کیا۔اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ محرم الحرام میں امام بارگاہوں کے باہر جراثیم کش اسپرے کیا جائیگا جلوس میں سماجی فاصلہ اور ماسک ،سینیٹائزکا استعمال یقینی بنایا جائیگا۔اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وباءکے باعث طویل مجالس کے انعقاد کو کم کیا جائے گا اور مجالس کو مقررہ وقت پر شروع اور مقررہ وقت پر ہی ختم کیا جائیگا۔نیاز کی تقسم سے متعلق اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیاز کی تقیسم دسترخوان کی بجائے پارسل میں کی جائے۔اعلامیے میں عاشورہ اور محرم الحرام کے دیگر جلوسوں سے متعلق بھی علمائے کرام نے ایس او پیز پر اتفاق کرلیا ہے۔

تبصرے