کلبھوشن سے متعلق مبینہ خفیہ حکومتی آرڈیننس ،بلاول نے میڈیا کے سامنے رکھ دیا

کلبھوشن سے متعلق مبینہ خفیہ حکومتی آرڈیننس ،بلاول نے میڈیا کے سامنے رکھ دیا
کلبھوشن سے متعلق مبینہ خفیہ حکومتی آرڈیننس ،بلاول نے میڈیا کے سامنے رکھ دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیے بغیر بھارتی جاسوس کلبھوشن سے متعلق خفیہ آرڈیننس متعارف کرایا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کلبھوشن جادھو سے متعلق مبینہ آرڈیننس کی کاپی ٹوئٹر پر شیئر کردی اور کہا کہ کلبھوشن جادھو کے حوالے سے سلیکٹڈ حکومت کا خفیہ آرڈیننس ناقابل برداشت ہے

بلاول نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کے خفیہ آرڈیننس پر ہم جواب اور احتساب کا مطالبہ کرتے ہیں، خفیہ آرڈیننس ایک اور وجہ ہے کہ وزیراعظم کو اب جانا چاہیے۔

تبصرے