خشک آلو بخارا،ہڈیوں کی مظبوطی کے لیئے بہتر ہے؟ جانیئے

ہڈیاں مضبوط کریں،خشک آلو بخارا کھائیں
ہڈیاں مضبوط کریں،خشک آلو بخارا کھائیں

چھوٹے بڑے سبھی کے ساتھ عموما یہ مسئلہ اب عام ہوتا جارہا ہے اور یہ شکایت ہر کوئی کرتا نظر آتا ہے کہ ان کی ہڈیاں کمزور یا ان میں درد ہے۔ہڈیو کے درد کو دور کرنے کے لیئے عموما لوگ خود ساختہ دیسی نسخوں کا استعمال کرتے ہیں جو کہ غلط ثابت ہوتے ہیں۔قدرت کی جانب سے انسانوں کے لیئے خشک آلو بخارا ایسی نعمت ہے جو کہ اس مرض یعنی ہڈیوں کے درد کو نہ صرف ختم بلکہ ہڈیوں کو مظبوط بھی کرتا ہے۔

خشک آلوبخارے میں کیلوریز، فائبر اور کاربوہائیڈریٹس کی سطح تازہ پھل کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے

خشک آلو بخارا کھانے سے آپکی ہڈیاں نہ صرف مظبوط ہوگی بلکہ اس پھل سے ہڈیوں کو بنانے کے عمل میں شامل مخصوص ہارمونز کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس میں موجود وٹامن کے، فاسفورس، میگنیشم اور پوٹاشیم بھی ہڈیوں کی صحت کے لیے مفید اجزا سمجھے جاتے ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

تبصرے