اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،ملزمان گرفتار

اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،ملزمان گرفتار
اسلام آباد پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن،ملزمان گرفتار

آئی جی محمد عامر ذوالفقار خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی سربراہی میں قبضہ مافیا کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس نے قبضہ مافیا گروہ کے خلاف بھرپور کاروائیاں کرتے ہوئے بڑے تعداد میں قبضہ مافیا کے ارکان کو گرفتار کرکے اسلحہ و ایمونشن برآمد کرلیا گیا ہے۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق اسلام آباد میں قبضہ مافیا کے خلاف پولیس متحرک ہوگئی ہے ۔آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر پولیس نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزما ن کو گرفتار کرلیا ہے۔ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ضلع بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا جائے گا اور قبضہ مافیا کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار کا مزید کہنا ہے کہ قبضہ مافیا کے ساتھ پولیس اہلکار کوئی ملوث پایا گیا تو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

تبصرے