پی آئی اے کی ٹورنٹو گئی پرواز میں کورونا مسافروں کا انکشاف

پی آئی اے کی ٹورنٹو گئی پرواز میں کورونا مسافروں کا انکشاف
پی آئی اے کی ٹورنٹو گئی پرواز میں کورونا مسافروں کا انکشاف

پی آئی اے کی لاہور سے ٹورنٹو جانے والی پرواز میں کورونا پازیٹو مسافروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، کینیڈین پبلک ہیلتھ ایجنسی نے پی آئی اے حکام کو ای میل کے ذریعے آگاہ کر دیا ہے۔

کینیڈین پبلک ہیلتھ ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کو بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ 5 جولائی کو پرواز نمبر783 میں کورونا پازیٹو مسافروں کا تعلق نشست نمبر 22 تا 28 سے تھا۔

ذرائع کے مطابق کینیڈا نے پی آئی اے مسافروں کے لیے کورونا نیگیٹو سرٹیفکیٹ کی موجودگی لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

تبصرے