اسلام آباد:تاجر برادری کا احتجاج،کشمیر ہائی وے بند کردی گئی

اسلام آباد:تاجر برادری کا احتجاج،کشمیر ہائی وے بند کردی گئی
اسلام آباد:تاجر برادری کا احتجاج،کشمیر ہائی وے بند کردی گئی

مطالبات کے حق ملک بھر سے تاجروں کے قافلے اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے، تاجروں نے کشمیر ہائے وے کے ایک ٹریک کو بند کردیا۔

آل پاکستان انجمن تاجران نعیم میر گروپ کے بینر تلے ’’ ہارن بجاو حکمران جگاو” احتجاجی تحریک کے تحت ملک بھر سے تاجر   گاڑیوں میں ریلیوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ملک کے مختلف شہروں سے تاجر وزیراعظم ہاوس کی طرف مارچ کرنے کے لیے زیروپوائنٹ پہنچ گئے ہیں

چھ سو سے زائد گاڑیوں پر مشتمل ریلی لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئی ہے، جبکہ خیبر پختونخوا سے بھی تاجر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

تبصرے