وزیر اعظم کی لاہورسے روانگی کے فورا بعد دو سینئر افسران تبدیل کردیئے گئے

وزیر اعظم کی لاہورسے روانگی کے فورا بعد دو سینئر افسران تبدیل کردیئے گئے
وزیر اعظم کی لاہورسے روانگی کے فورا بعد دو سینئر افسران تبدیل کردیئے گئے

پنجاب حکومت نے دو مہینے قبل ہی تعینات ہونے والے دو  سینئر افسران کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی اور سیکرٹری سروسز ڈاکٹر محمد شعیب اکبر کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق پنجاب حکومت کے دارالحکومت لاہور میں ایک بار پھر سینئر افسران کو تبدیل کردیا گیا ہے ۔دو ماہ قبل ہی تعینات ہونے والے دو سینئر افسران کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی اورسیکرٹری سروسز ڈاکٹر محمد شعیب اکبر کو تبدیل کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے

یاد رہے کہ ڈاکٹر شعیب وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری اور آصف لودھی اسپیشل سیکرٹری رہ چکے ہیں، دونوں افسران وزیراعلیٰ بزدار کے قریبی سمجھے جاتے ہیں

دونوں افسران کو وزیر اعظم کی روانگی کے بعد رات 11 بجے تبدیل کردیا گیا

تبصرے