کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں
کشمیری آج یوم الحاق پاکستان منا رہے ہیں

کشمیری عوام یوم الحاق پاکستان آج منایا رہے ہیں اس دن ملک پاکستان میں بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے

یوم الحاق کے موقع پر وزیر اعظم پاکستان نے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام سے اپنے عہد کی تجدید کرتے اور حق خود ارادیت کی انکی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا کردی مگر کشمیری عوام آج بھی اپنی خود ارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑا رہے گا

یوم الحاق کیا ہے اور یہ کیوں منایا جاتا ہے؟

کشمیریوں کے حقیقی نمائندوں نے 19 جولائی 1947 کو سری نگر میں آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے اجلاس میں پاکستان سے الحاق کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کی تھی لیکن 26 اکتوبر 1947 کو کشمیر کے مہا راجا نے عوامی خواہشات کے برخلاف بھارت سے الحاق کا اعلان کر دیا جس کے بعد وادی میں بھارتی فورسز داخل ہوگئیں اور نہتے کشمیریوں پر نہ رکنے والے ظلم وستم کی ابتدا ہو گئی۔

تبصرے