برطانیہ باز آجائے ،ورنہ برطانیہ کےساتھ جو ہوگا،دنیا دیکھے گی،چین

برطانیہ باز آجائے ،ورنہ برطانیہ کےساتھ جو ہوگا ،دنیا دیکھے گی،چین
برطانیہ باز آجائے ،ورنہ برطانیہ کےساتھ جو ہوگا ،دنیا دیکھے گی،چین

چین نے برطانیہ کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہانگ کانگ سے متعلق برطانیہ اپنی پالیسی درست کرلے ورنہ برطانیہ کے ساتھ جو ہوگا وہ دنیا دیکھے گی۔


اردو ٹرینڈز کے مطابق چین نے برطانیہ کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر برطانیہ نے ہانگ کانگ سے متعلق اپنی پالیسی درست نہ کی تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ میں چین کی جانب سے نئے سیکیورٹی قوانین کے نفاذ کے بعد برطانیہ نے پیر کے روز ہانگ کانگ سے تحویل مجرمان کا معاہدہ معطل کردیاہے۔برطانوی وزیر خارجہ کہنا ہے کہ معاہدہ اس لیئے معطل کرنا پڑا کیونکہ برطانیہ نہیں جانتا نئے سیکیورٹی قانون کا نفاذ کس حد تک درست ہوگا۔

برطانوی اقدام پر لندن میں تعینات چین کے سفیر نے اپنے رد عمل میں کہا کہ برطانیہ نے واضح طور پر چین کے معاملات میں مداخلت کی ہے، چین نے کبھی برطانیہ کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کی لہٰذا برطانیہ کو بھی چین کے لیے یہی رویہ اختیار کرنا چاہیے۔

تبصرے