تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا

تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا
تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے میں تعلیمی ادارے 15 سمتبر سے کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔صوبائی حکومت کے مطابق 15 ستمبر کو مدارس بھی کھول دیئے جائیں گے

اردو ٹرینڈز کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے 15 ستمبر سے مدارس سمیت تمام تعلیمی اداروں کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا ہے۔کامران خان بنگش کا کہنا تھا کہ  تمام اسکولز، کالجز، یونیورسٹیاں اور مدارس 15 ستمبر کو کھولے جائیں گے۔

تبصرے