نیب قوانین میں ترمیم کے لیئے حکومت کو تیار رہنا ہوگا،شاہ محمود قریشی

نیب قوانین میں ترمیم کے لیئے حکومت کو تیار رہنا ہوگا،شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے قومی احتساب بیورو قانون میں تبدیلی کےلیے تیارہیں، وزیراعظم کے حکم پر اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر قومی نوعیت کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گِرے لسٹ سے نکلنے کے لیے قانونی سازی کی ضرورت ہے، حکومت نے گِرے لسٹ سے وائٹ لسٹ میں آنے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کو روکنے کے لیے 8 بل تیار کیے ہیں جو اپوزیشن کو بھیج دیے گئے ہیں ان میں ایک بل نیب قانون سے متعلق بھی ہے، پیر کو اپوزیشن سے اِن بلز پر مشاورت کی جائے گی۔

تبصرے