حکومت الف ب بھی نہیں جانتی،نیب کو اب ق لیگ کے پیچھے لگادیا گیا،احسن اقبال

حکومت الف ب بھی نہیں جانتی،نیب کو اب ق لیگ کے پیچھے لگادیا گیا،احسن اقبال
حکومت الف ب بھی نہیں جانتی،نیب کو اب ق لیگ کے پیچھے لگادیا گیا،احسن اقبال

احسن اقبال نے حکومت کو انکی پالیسی پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی ہر تدبیر ناکام ہے

اردو ٹرینڈز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کے ذریعے ق لیگ کو ڈرایا جارہا ہے۔وقت آگیا ہے کہ اب پاکستان مسلم لیگ ق کو پاکستان کے لیئے سوچنا ہوگا

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ ملک بے روزگاری اور معشیت کو ستیاناس کردیا گیا۔لوگوں کے لیئے بل ناقابل برداشت ہوگئے ہیں

موجودہ حکومت کو لانے کے لیئے جو تجربہ کیا گیا ہے اس تجربے سے ملکی معیشت مکمل تباہ ہوگئی

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو الف ب کا بھی نہیں پتا لوگوں سے انہوں نے روزگار چھین لیا ہے لوگ خودکشی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں

تبصرے