مودی حکومت 5 اگست کو ہی بابری مسجد کی جگہ مندر کی بنیاد رکھے گی

مودی حکومت 5 اگست کو ہی بابری مسجد کی جگہ مندر کی بنیاد رکھے گی
مودی حکومت 5 اگست کو ہی بابری مسجد کی جگہ مندر کی بنیاد رکھے گی

ہندو انتہا پسند بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 5 اگست کو ایودھیا میں بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکاءکی تعداد محدود ہوگی اور تقریب کو براہ راست سرکاری ٹی وی پر دکھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے گذشتہ سال 9 نومبر کو  1992ء میں انتہاپسندوں کے ہاتھوں شہید کی گئی تاریخی بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مسجد کی زمین پر رام مندر تعمیر کرنے اور مسلمانوں کو مسجد کی تعمیر کے لیے متبادل اراضی فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال 5 اگست کے دن ہی بھارتی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370کو  ختم کردیا تھا۔

تبصرے