حضور پاک ﷺ نے خواب میں آکر کہا اسکو قتل کردو،اورمیں نے کردیا،ملزم کا اعترافی بیان

ملزم کی تصویر جس نے مقامی عدالت نے میں ایک شخص کو قتل کیا
ملزم کی تصویر جس نے مقامی عدالت نے میں ایک شخص کو قتل کیا

پشاور: مقامی عدالت میں توہین رسالت کیس کی سماعت کے دوران ایک شخص نے قادیانی ہونے پرایک شخص کوجج کے سامنے اسے گولی مار کرقتل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاورکی مقامی عدالت شوکت علی ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت میں توہین رسالت کیس کی سماعت ہورہی تھی کہ اس دوران ہی ایک شخص نے دوسرے شخص کو قادیانی ہونے پر گولی مار دی جس کے نتیجے وہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے فورا بعد ہی ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تاہم ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ اسے خواب میں حضور پاک ﷺ کی زیارت ہوئی تو انہوں نے کہا کہ اس شخص کو قتل کردو جس کے بعد میں نے اس شخص کو قتل کردیا

تبصرے