معاون خصوصی ظفر مرزا بھی مستعفی

معاون خصوصی ظفر مرزا بھی مستعفی
معاون خصوصی ظفر مرزا بھی مستعفی

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی استعفی دے دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے عہدے سے استعفی کا اعلان کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ عمران خان کے خصوصی بلاوے پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) چھوڑ کر پاکستان آیا۔

ظفر مرزا نے لکھا کہ یہ بات باعث اطمینان ہے کہ میں اس وقت کام چھوڑ کر جارہا ہوں جب کورونا کم ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تانیہ ایدروس نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تبصرے