بلوچستان:آٹے کے بعد چینی کی قیمت بھی بڑھ گئی،شہری پریشان

بلوچستان میں چینی بھی ناپید ہوگئی
بلوچستان میں چینی بھی ناپید ہوگئی

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں چینی کی قیمت میں 5روپے اضافے کے بعد فی کلو چینی 100روپے میں فروخت ہونے لگی ہے۔

کوئٹہ میں چینی کی 50 کلو بوری میں بارہ سو پچاس روپے کا اضافہ ہوگیا۔ چینی کی بوری تین ہزار سات سو سے بڑھ کر 5000روپے کی ہوگئی۔دوسری جانب صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ دوکانداروں کی جانب سے چینی کی قیمت میں من مانا اضافہ روکنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کی تیار ی کرنے والے شہری مہنگے دام چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے۔چینی اور آٹے کی تلاش میں پریشان حال شہری کہتے ہیں کہ حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے نوٹس لے تاکہ ان کی مشکل کم ہو سکے۔واضح رہے کہ حکومت نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت آٹھ سو ساٹھ روپے جبکہ چینی کی فی کلو قیمت 70 روپے مقرر کر رکھی ہے تاہم دونوں اشیاء بازاروں میں اس سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت ہو رہی ہیں۔

تبصرے