کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی،کل یوم استحصال منایا جائیگا

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی،کل یوم استحصال منایا جائیگا
کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی،کل یوم استحصال منایا جائیگا

 مقبوضہ کشمیر کی حیثیت میں تبدیلی کے بھارتی غاصبانہ اقدام کے خلاف کل ملک بھر میں یوم استحصال منایا جائے گا۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں، اجتماع اور تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

اسلام آباد میں مرکزی تقریب منعقد ہوگی جس میں صدر پاکستان اور وزیر اعظم، پاکستان بھی شرکت کریں گے۔کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیئے مارچ بھی ہوگا جس کی قیادت صدر پاکستان کریں گے

خیال رہے بھارت کے آئین میں کشمیر کے حوالے سے دو بنیادی آرٹیکل شامل تھے جن میں آرٹیکل ون کہتا ہے کہ جموں و کشمیر بھارت کی ایک ریاست ہے اور دوسرا آرٹیکل 370 تھا جس کی حیثیت عارضی قرار دی گئی تھی لیکن وہ مقبوضہ ریاست کو خصوصی حیثیت دیتا تھا۔

تبصرے