بیروت میں دو خوفناک دھماکوں میں 78 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد زخمی

بیروت میں دو خوفناک دھماکوں میں 78 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد زخمی
بیروت میں دو خوفناک دھماکوں میں 78 افراد جاں بحق، 4 ہزار سے زائد زخمی

 بیروت میں دو خوفناک دھماکوں میں 78 افراد جاں بحق اور چار ہزار سے زائد زخمی ہیں، حکام نے کہا ہے دھماکہ گودام میں رکھے بارودی مواد سے ہوا، دھماکے کی شدت سمندر پار قبرص میں بھی محسوس کی گئی۔ عالمی رہنماؤں نے دھماکوں سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔امریکی صدر نے بیروت دھماکوں کو حملہ قرار دیتے ہوئے معاونت کی پیش کش کی ہے۔

 لبنانی دارالحکومت بیروت دھماکوں سے لرز اٹھا، دو دھماکوں میں 4 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے۔ حکام نے شہریوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی ہے۔

دھماکے بندرگاہ والے علاقے میں ہوئے، لبنانی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ویئر ہاؤس میں 2750 ٹن امونیم نائٹریٹ موجود تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ مواد چھ سال سے یہاں پڑاہوا تھا۔ دھماکے سے 10 کلومیٹر دور تک عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ بندرگاہ پر کھڑے جہاز اور کشتیاں تباہ ہو گئیں جبکہ سڑکوں پر چلتی گاڑیاں الٹ گئیں۔ لبنان کے صدارتی محل کو بھی نقصان پہنچا۔

تبصرے