ایم ایل ون منصوبے سے نوے فیصد پاکستانیوں کو نوکری ملے گی،شیخ رشید

ایم ایل ون منصوبے سے نوے فیصد پاکستانیوں کو نوکری ملے گی،شیخ رشید
ایم ایل ون منصوبے سے نوے فیصد پاکستانیوں کو نوکری ملے گی،شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں پاکستان ریلوے کی تاریخ میں ایل ون منصوبہ تاریخ ساز ہوگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے میں تاریخ ساز حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے جو ہم چلا رہے ہیں وہ لولی لنگڑی ہے جب تک ایم ایل ون نہیں بن جاتا نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایل ون منصوبہ اس سال شروع ہوجائیگا اور اس کے ساتھ ایم ایل ٹو،اور تھری بھی مکمل ہوگا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایل ون منصوبے سے نوے فیصے پاکستانیوں کو روزگار ملے گا اور اس منصوبے سے چینی انجئیرز بھی پاکستان آئیں گے

تبصرے