بابراعظم مسلسل 5 اننگز میں 50 سے زائد اسکور کرنے والے ساتویں پاکستانی بن گئے

بابراعظم مسلسل 5 اننگز میں 50 سے زائد اسکور کرنے والے ساتویں پاکستانی بن گئے
بابراعظم مسلسل 5 اننگز میں 50 سے زائد اسکور کرنے والے ساتویں پاکستانی بن گئے

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں نصف سنچری بنانے والے بابراعظم مسلسل پانچ اننگز میں 50 یا زائد اسکور کرنے والے 7 ویں پاکستانی بن گئے۔

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم نے کھیل کے پہلے روز 2 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے ہیں۔

بابر اعظم اور شان مسعود کریز پر موجود ہیں جنہوں نے بالترتیب 69 اور 46 رنز بنائے ہیں۔بابر اعظم نصف سنچری کے ساتھ ہی مسلسل پانچ اننگز میں پچاس یا زائد اسکور کرنے والے ساتویں پاکستانی بن گئے ہیں۔

تبصرے