ملک بھر میں ریسٹورنٹ ،کیفیز، تھیٹرز اور سینما ہالز 10 اگست سے کھل جائیں گے

ملک بھر میں ریسٹورنٹ ،کیفیز، تھیٹرز اور سینما ہالز 10 اگست سے کھل جائیں گے
ملک بھر میں ریسٹورنٹ ،کیفیز، تھیٹرز اور سینما ہالز 10 اگست سے کھل جائیں گے

وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک بھر میں ایس او پیز کے تحت ریسٹورنٹ ،کیفیز، تھیٹرز اور سینما ہالز 10 اگست سے کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سیاحتی مقامات کو کل سے کھول دیا جائے گا، مزارات، بزنس سینٹر، ایکسپو سینٹرز  بھی 10 اگست سے کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے ۔

جلاس کے بعد وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بریفنگ میں بتایا کہ شادی ہالز اور تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولے جا سکیں گے۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ تعلیمی ادارےکھولنےسےمتعلق حتمی فیصلہ 7ستمبرکوہوگا، ریسٹورنٹ،کیفیز کو 10 اگست کوکھول دیا جائے گا اور اس حوالے سے 2 روز میں ایس او پیز فائنل ہوجائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں کھڑے ہوکر سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، 15ستمبر تک میرج ہالز بھی کھولے جاسکتے ہیں، بیوٹی پارلز، ایکسپو سینٹرز، مزارات کو بھی کھولنے کی اجازت دی جارہی ہے۔

تبصرے