آزاد کشمیر: لیپا سیکٹر میں بھارتی افواج کی بلا اشتعال فائرنگ،خاتون شہید،مسجد بھی شہید ہونے کی اطلاعات

وادی لیپہ میں فائرنگ،ایک خاتون شہید،مسجد بھی شہید
وادی لیپہ میں فائرنگ،ایک خاتون شہید،مسجد بھی شہید

آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا،لیپا سیکٹر میں بھارتی افواج کی جانب سے گولہ باری کی گئی ہے۔بھارتی گولہ باری سے ایک خاتون شہید ہوگئی ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔مقامی ذرائع کے مطابق بھارتی گولہ باری سے ایک مسجد کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

تفصیلات کے مطابق آج صبح بھارتی فوج نے وادی لیپہ کی سول آبادی پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال گولہ باری کی۔ گولہ باری کے باعث ریشیاں چغتائی موڑ کی رہائشی خاتون عتیقہ زوجہ معصوم پیرزادہ شہید ہو گئی۔جبکہ تاحال ایک عاصمہ دختر عزیز ڈار،آمنہ زوجہ منظور اور ایک کسی نامعلوم شخص ساکنہ ریشیاں کے زخمی ہونے اور منڈا کلی گاؤں میں ایک مسجد کے جزوی طور پر شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
وادی لیپاء میں شدید گولہ باری کے بعد پاک فوج فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی ہتھیار خاموش ہو گئے
زخمی افراد کو طبی امدا د کے لیئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی افواج کی وادی لیپہ میں مقامی آبادی پر گولہ باری

تبصرے