آپ یوٹیوب پر سورہ یا دعا سن رہے ہو اور اشتہار آجائے؟یہ نہیں ہونا چاہیئے بلال مقصود کا مشورہ

آپ یوٹیوب پر سورہ یا دعا سن رہے ہو اور اشتہار آجائے؟یہ نہیں ہونا چاہیئے بلال مقصود کا مشورہ
آپ یوٹیوب پر سورہ یا دعا سن رہے ہو اور اشتہار آجائے؟یہ نہیں ہونا چاہیئے بلال مقصود کا مشورہ

میوزک بینڈ اسٹنگزکے رکن اور نامور میوزک کمپوزر اور گلوکار بلال مقصود نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی یوٹیوب چینل کو مونیٹائز نہیں ہونا چاہیئے۔

بلال مقصود نے اپنے انسٹا گرام پر اپنے اکاؤنٹ سے لکھا کہ یوٹیوب پر سورتوں اور دعاؤں کو مونیٹائز نہیں ہونا چاہیے۔بلال مقصود مزید لکھتے ہیں کہ آپ یوٹیوب پر کوئی دعا یا سورہ سن رہے ہیں اور بیچ میں کوئی اشتہار آجائے تو یہ مناسب نہیں اور بے ادبی ہے اس لیئے مذہبی مواد کو یوٹیوب پر مونیٹائز نہیں ہونا چاہیئے۔
سوشل میڈیا صارفین نے بلال مقصود کی اس پوسٹ کو کافی پسند کیا اور انہوں نے بھی اسی خواہش کا اظہار کیا جبکہ دوسری جانب کچھ صارفین نے کہا کہ اشتہار ان لوگوں کے منافع کا سبب ہے جو اچھا کام کر رہے ہیں۔

تبصرے