انڈیا کی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کا ایک مسافر طیارہ ملک کی جنوبی ریاست کیرالہ کے شہر کالی کٹ کے ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گیا ۔
حادثے کا شکار ہونے والی پرواز جمعے کی شام دبئی سے کالی کٹ کے کوئیکوڈ ہوائی اڈے پہنچی تھی اور ایئر انڈیا کے ترجمان کے مطابق خراب موسم میں اترتے ہوئے طیارہ رن وے سے پھسل کر نیچے جا گرا۔
انڈین حکام کے مطابق طیارے پر 180 سے زیادہ افراد سوار ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایئر انڈیا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم تاحال کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔