سیاحتی مقامات کھل گئے،سیاحوں نے ٹھنڈے علاقوں کا رخ کرلیا

سیاحتی مقامات کھل گئے،سیاحوں نے ٹھنڈے علاقوں کا رخ کرلیا
سیاحتی مقامات کھل گئے،سیاحوں نے ٹھنڈے علاقوں کا رخ کرلیا

حکومت کی طرف سے سیاحتی مقامات 8 اگست کو کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے ایبٹ آباد رخ کرلیا ہے


تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر بند سیاحتی مقامات حکومتی احکامات کے بعد کھول دیئے گئے ہیں۔جس کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔ایبٹ آباد کی شاہراوں پر گاڑیوں کی آمدورفت میں بھی کافی اضافہ ہو گیا ہے۔گرمائی شہروں کے سیاح جوق درجوق ٹھنڈے علاقے کا رخ کر رہے ہیں۔نتھیا گلی ایوبیہ اور ٹھنڈیانی کو جانے والوں راستوں سے روکاوٹیں ہٹا دی گئیں ہے۔جب کہ دوسری جانب حکومت کا سیاحت کو کھولنے پر سیاح، مقامی افراد، اور کاروباری طبقہ حکومتی اقدام کو خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔

تبصرے