بلوچستان :تیز بارش، نکاسی آب کا کام نہ ہونے کے باعث نے پانی جمع ہوگیا

بلوچستان :تیز بارش، نکاسی آب کا کام نہ ہونے کے باعث نے پانی جمع ہوگیا
بلوچستان :تیز بارش، نکاسی آب کا کام نہ ہونے کے باعث نے پانی جمع ہوگیا

ملک کے دیگر حصوں کی طرح بلوچستان میں بھی مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ۔صوبے میں نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبے میں نکاسی آب کا نظام بہتر نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ پانی کھڑا ہوگیا ہے۔تیز بارش کی باعث بولان روڈ پر ٹریفک کا نظام معطل ہوگیا ہے۔ سبی بولان اور پہاڑی علاقوں میں بھی وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔تیز بارش کے باعث دریائے بولان میں درمیانی درجے کا سیلابی ریلہ گزر رہا ہے ۔سیلابی پانی آنے کے باعث سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی ۔لیویز فورس نے ٹریفک کو مختلف مقامات پر روک دیا ہے ۔ شاہراہ کے دونوں اطراف سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔جس کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک بلوچستان میں مزید بارش کا امکان ہے۔

بلوچستان :تیز بارش، نکاسی آب کا کام نہ ہونے کے باعث نے پانی جمع ہوگیا

تبصرے