اے پی سی بلائے جانے کا معاملہ،اتفاق رائے نا ہونے کی وجہ سے اے پی سی تاخیر کا شکار

اے پی سی بلائے جانے کا معاملہ،اتفاق رائے نا ہونے کی وجہ سے اے پی سی تاخیر کا شکار
اے پی سی بلائے جانے کا معاملہ،اتفاق رائے نا ہونے کی وجہ سے اے پی سی تاخیر کا شکار

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ن کی خاموشی کے بعد آئندہ کی حکمت عملی سمیت دیگر جماعتوں سے اہم بیٹھک پر غور شروع کر دیا

پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں اے پی سی کے معاملے پر اتفاق رائے نہ ہوسکا۔۔ن لیگ نے اے پی سی سےمتعلق یقین دہانی کرائی تھی،عیدگزرنے کے باوجود ن لیگ تاحال خاموش ہے،پیپلزپارٹی نے اے پی سی بلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔پیپلزپارٹی کی جانب سے اے پی سی بلا کر ن لیگ کو دعوت دینے پر غور کیا جا رہا ہے،ن لیگ پر ہے کہ وہ اے پی سی میں شرکت کرتی ہے یا نہیں۔اے پی سی نہیں بلائی گئی تو دیگر اپوزیشن جماعتوں سے اہم بیٹھک ہوگی۔

تبصرے