مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ خاموشی کے آپشن کو ختم کرے،مہاتیر محمد

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ خاموشی کے آپشن کو ختم کرے،مہاتیر محمد
مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ خاموشی کے آپشن کو ختم کرے،مہاتیر محمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں انسانیت کے لیے مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑا ہوا تھا۔ مسئلہ کشمیر پر خاموش رہنا آپشن نہیں ہے۔ضرورت ہے کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری نوٹس لے ۔ بھارت کو چاہیے کہ “علاقائی بدمعاش”کا کردار چھوڑ کر ایک ملک کی طرح سامنے آئے۔

کوالالمپور میں یوم یکجہتی کشمیر کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمدکا کہنا تھا کہ بین الاقوامی دنیا کی طرف سے ممکنہ رد عمل سے آگاہ ہونے کے باوجود بھی مقبوضہ کشمیر کی عوام کے لیے بولنے کا انتخاب کیا تھا۔ میرے ذہن میں خاموش رہنا کوئی آپشن نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیری سخت فوجی محاضرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی حالت زار کا نوٹس لے۔

تبصرے