وزیر اعظم کی ہدایت پرآٹے کی یکساں قیمت پر طریقہ کارمرتب کر رہے ہیں

وزیر اعظم کی ہدایت پرآٹے کی یکساں قیمت پر طریقہ کارمرتب کر رہے ہیں
وزیر اعظم کی ہدایت پرآٹے کی یکساں قیمت پر طریقہ کارمرتب کر رہے ہیں

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک میں آٹے کی یکساں قیمت کے تعین کا طریقہ کار مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

اسلام آباد میں مہنگائی سے متعلق اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ غریبوں کے بارے میں سوچا جبکہ ماضی میں صرف اشرافیہ کو فائدہ پہنچایا گیا تھا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری حکومت کو مہنگائی کا چیلنج درپیش ہے، وزیراعظم ہر ہفتے پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد کرتے ہیں جس میں تمام صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور متعلقہ افسران شریک ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت آج مہنگائی سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا جس میں ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اشیا کی قیمتوں میں کمی تو آئی ہے لیکن یہ کمی وزیراعظم کے ہدف پر پورا نہیں اترتی، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کمی انتہائی ضروری ہے کیونکہ یہ انتہائی مرغوب غذا ہے۔

تبصرے