بی آر ٹی منصوبہ 2017 میں شروع ہوا،مکمل اب بھی نہ ہوا،افتتاح وزیر اعظم کریں گے

بی آر ٹی منصوبہ 2017 میں شروع ہوا،مکمل اب بھی نہ ہوا،افتتاح وزیر اعظم کریں گے
بی آر ٹی منصوبہ 2017 میں شروع ہوا،مکمل اب بھی نہ ہوا،افتتاح وزیر اعظم کریں گے

پشاور کے شہریوں کیلئے بڑی خبر، تحریک انصاف حکومت کا پشاور میں جدید سفری سہولت کا میگا منصوبہ بی آر ٹی آخر کار مکمل ہوگیا، وزیراعظم عمران خان آج سہ پہر تین بجے میگا پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔

افتتاحی تقریب چمکنی ڈپو میں منعقد ہوگی۔ بی آر ٹی کا ٹریک 28.5 کلو میٹر ہے، بی آر ٹی کا فی سٹاپ کرایہ 10 روپے جبکہ مکمل سفر 50 روپے میں ہوگا۔ ایک سٹیشن سے دوسرے سٹیشن کا فاصلہ 850 میٹر ہے۔ حکومت کی جانب سے بی آر ٹی بس میں سفر کیلئے شہریوں میں صرف 3 دنوں میں 80 ہزار کارڈ مفت تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

بی آر ٹی منصوبے پر کام کا آغاز اکتوبر سال 2017 میں ہوا جس کو 6 ماہ میں مکمل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم 6 ماہ گرزنے کے بعد کام مکمل نہیں کیا جاسکا اور اگلی تاریخ دی گئی جس کے بعد تاریخوں کی تبدیلی کا سلسلہ جاری رہا۔ رواں سال آخری بار صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے منصوبہ جون 2020 میں مکمل ہونے کا اعلان کیا تھا۔

تبصرے