سوڈان میں تصادم،127 افراد ہلاک ہوگئے

سوڈان میں تصادم،127 افراد ہلاک ہوگئے
سوڈان میں تصادم،127 افراد ہلاک ہوگئے

جنوبی سوڈان میں فوج اور شہریوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا ہے، عرب میڈیا کے مطابق اس تصادم کے نتیجے میں 127 افراد ہلاک ہوگئے۔

دارالحکومت جوبا سے موصول اطلاعات کے مطابق جھڑپیں جنوبی سوڈان کے وسطی علاقے تونج ٹاون میں ہوئیں۔فوجی ترجمان کے مطابق فوج غیر قانونی اسلحے کے خلاف آپریشن کررہی تھی، مہم کا آغاز ہفتے کے روز ہوا، قبائلیوں نے مسلح مزاحمت کی۔فوجی ترجمان نے مزید کہا کہ ہلاک افراد میں 45 اہلکار اور 82 مقامی نوجوان تھے۔ جھڑپوں کے باعث مزید 32 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے