آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان کی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی اور انسداد  پولیو مہم پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس  نے پاکستان بھر میں انسداد پولیو مہم کے لیے پاک فوج کے کامیاب  اقدامات کی تعریف کی۔

بل گیٹس نے کہا کہ پاک فوج کے انسداد پولیو مہم کے لیے اٹھائے گئے کامیاب اقدامات قابل تعریف ہیں۔ وسائل کی کمی کے باوجود کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بچوں کی صحت کی بہتری کے لیے  تعاون جاری رکھیں گے۔

تبصرے