کورونا کا خدشہ، چھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری

کورونا کا خدشہ، چھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری
کورونا کا خدشہ، چھ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور:کورونا کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر مزید چھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق پشاور میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزید چھ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق صوبائی دارلحکومت کے مزید چھ علاقوں میں آج 17 اگست دوپہر 2 بجے سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

ڈی سی پشاور کا کہنا ہے کہ مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن حیات آباد، شاہین ٹاؤن، اکبر ٹاؤن اور شامی روڈ میں آج دوپہر دو بجے سے لگایا جا رہاہے۔مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی

تبصرے