زراری عدالت میں پیش،فرد جرم 9 ستمبر کو عائد ہوگی،احتساب عدالت

زراری عدالت میں پیش،فرد جرم 9 ستمبر کو عائد ہوگی،احتساب عدالت
زراری عدالت میں پیش،فرد جرم 9 ستمبر کو عائد ہوگی،احتساب عدالت

 سابق صدر آصف زرداری توشہ خانہ ریفرنس میں ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوگئے جب کہ عدالت نے فرد جرم کے لیے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

سماعت کے آغاز پر عدالتی عملے نے آصف زرداری کی طلبی کے لیے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک کو ہدایت دی جس پر فاروق نائیک نے سابق صدر کو فون کرکے عدالت میں پیش ہونے کا کہا۔سابق صدر کورونا سے بچاؤ کے لیے این 95 ماسک اور فیس شیلڈ لگا کر عدالت میں پیش ہوئے

آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے کہا کہ سابق صدر بیمار ہیں، عدالت بھری ہوئی ہے اگر ان کو کورونا ہوگیا تو کون ذمہ دار ہے؟ پہلے عدالت یہ فیصلہ کرے کہ کیا وکلا بغیر رکاوٹ عدالت میں پیش ہو سکتے ہیں؟

اس موقع پر سابق صدر بطور ملزم روسٹرم پر آئے اور ان کی عدالت میں حاضری لگائی گئی۔

بعد ازاں عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم کے لیے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا بھی حکم دیا۔

تبصرے