بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، عوام کی چیخیں نکل گئیں

بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، عوام کی چیخیں نکل گئیں
بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ، عوام کی چیخیں نکل گئیں

کندھ کوٹ:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکلوادیں ایریگیشن کے ملازمین کا ایریگیشن کالونی نمبر ون میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، سیپکو انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی

شمالی سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں بجلی سے ستائے ہوئے ایریگیشن کے ملازمین روڈوں پر نکل آئے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر بشیر احمد ملک، مولا بخش چاچڑ کی سربراہی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

ریلی نکال کر ایریگیش انجینئر آفس کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے ایریگیشن الیکٹریکل ایس ڈی او و سیپکو ایس ڈی او کے خلاف نعرے بازی کی گئی میڈیا سے بات کرتے ایریگیشن رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کشمور گرم ترین علاقہ ہے جس میں ٹمپریچر 50تک ہوجاتا ہے اس کے باوجود بھی ایریگیشن کالونی نمبرون میں 18 سے 20 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جس کے باعث ہماری زندگی بے حال ہوگئی ہے، سیپکو کی جانب سے لوڈشیڈنگ کا کوئی شیڈول نہیں ہے، ہم وزير اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، ایریگیشن کی اعلی حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ایریگیش کالونی نمبر ون کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیکر لوڈ شیڈنگ پر کنٹرول کیا جائے.

تبصرے