نیب جب بلائے آؤں گا،نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا،حنیف عباسی

نیب جب بلائے آؤں گا،نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا،حنیف عباسی
نیب جب بلائے آؤں گا،نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا،حنیف عباسی

مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا ساتھ اور ن لیگ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

حنیف عباسی نے نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ پیٹ پر پتھر باندھیں گے لیکن ہمت نہیں ہاریں گے، ن لیگ کبھی نہیں چھوڑوں گا، مدینہ میں بیٹھا تھا تو پیغام آیا واپس مت آنا، میں واپس آیا۔

حنیف عباسی نے کہا ہے کہ میرے خاندان پر زمین تنگ کردی گئی ہے۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ 10 مرتبہ بلائے 10 مرتبہ آؤں گا، 27اگست کو دوبارہ بلایا ہے۔

تبصرے